360 انٹرنیٹ سیکیورٹی اینٹی وائرس - Raaj Softwares

Saturday, August 22, 2015

360 انٹرنیٹ سیکیورٹی اینٹی وائرس

   


جب بات اپنے سسٹم کی حفاظت کی ہو تو سبھی اپنے قابل بھروسا اینٹی وائرس پروگرام کا انتخاب کرتے ہیں۔ بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو ایک نئے پروگرام کو موقع دیتے ہیں۔ 360 انٹرنیٹ سیکیورٹی تو بہت لوگوں کے لیے بالکل نیا نام ہو گا۔ یہ ایک چائنیز کمپنی کا بنایا اینٹی وائرس ہے۔ اس کی پہلی خاص بات تو یہ ہے کہ ہمیشہ مفت رہے گا اس بات کی گارنٹی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ معیار کا وعدہ ہے۔
یہ اینٹی وائرس پروگرام آپ کے سسٹم کو ہر طرح کے وائرس اور مال ویئر سے محفوظ رکھتا ہے، اس کے لیے اس میں کلاؤڈ اور بِٹ ڈیفینڈر سمیت تین مختلف انجنز شامل ہیں۔ یو ایس بی اور انٹرنیٹ/ویب سائٹس کے ذریعے حملہ کرنے والے وائرسز سے نمٹنے کے لیے اس میں ریئل ٹائم پروٹیکشن بھی موجود ہے۔
اس پروگرام کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ ونڈوز کے علاوہ میک، اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے لیے بھی مفت دستیاب ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کے صارفین کی تعداد کروڑوں تک پہنچ چکی ہے۔

ویب سائٹ
دستیابی: بالکل مفت
ونڈوز کے لیے فائل سائز 25 ایم بی

Pesco

About Pesco

Author Description here.. Nulla sagittis convallis. Curabitur consequat. Quisque metus enim, venenatis fermentum, mollis in, porta et, nibh. Duis vulputate elit in elit. Mauris dictum libero id justo.