ونڈوز فونز کے لیے خصوصی سیلفی ایپلی کیشن - Raaj Softwares

Wednesday, August 19, 2015

ونڈوز فونز کے لیے خصوصی سیلفی ایپلی کیشن

   


اسمارٹ فونز میں سامنے کی جانب موجود کیمرے نے ایک نئے رحجان کو جنم دیا جسے سیلفی (Selfie) کا نام دیا گیا۔ اس رحجان نے بہت جلد ہی انتہائی مقبولیت حاصل کر لی۔ آج کل ہر کسی کے پاس فون موجود ہے، ہر فون میں کیمرہ ہے اور ہر بندہ اپنی تصویر یعنی سیلفی ضرور بناتا ہے۔ لوگوں کی اسی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے اسمارٹ فونز میں سامنے کی طرف بھی اچھے کیمرے لگنا شروع ہو گئے اور سیلفی اسٹک بھی ایجاد کی گئی۔ سیلفی بنانے کے لیے خصوصی طور پر کئی ایپلی کیشنز بھی میدان میں آ چکی ہیں۔ ونڈوز فون کے لیے ’’لومیا سیلفی‘‘ (Lumia Selfie) ایپلی کیشن بھی اسٹور پر دستیاب ہو چکی ہے۔
لومیا سیلفی ایپلی کیشن خصوصی طور پر سیلفی بنانے کے لیے ہے۔ اس ایپ میں خیال رکھا گیا ہے کہ صارف فون کے سامنے اور پیچھے والے یعنی دونوں کیمروں سے باآسانی اچھی سیلفی بنا سکے۔ اس ایپ سے تصاویر نہ صرف براہ راست شیئر بھی کی جا سکتی ہیں بلکہ ان پر خوبصورت ایفکٹس بھی لگائے جا سکتے ہیں۔
اس ایپلی کیشن میں سیلفی بنانے کے لیے تین بنیادی آپشنز موجود ہیں:
1: اسکرین پر کہیں بھی ٹیپ (Tap) کر کے تصویر بنائیں
2: فون کا کیمرہ بٹن دبا کر تصویر بنائیں
3: آٹو سیلفی فنکشن کے ذریعے تصویر بنائیں

اس کا آٹو سیلفی فنکشن بہت زبردست ہے۔ چونکہ فون کے پچھلے کیمرے سے اپنی تصویر بناتے وقت پتا نہیں چلتا کہ چہرہ نظر آرہا ہے یا نہیں اس لیے یہ آپشن بیپ (Beep)کے ذریعے بتاتا ہے کہ تصویر صحیح نہیں آرہی۔ پچھلے کیمرے سے ایک بہترین سیلفی بنانے کے لیے اس کی بیپ نما ہدایات پر عمل کرتے جائیں، جب تصویر بالکل درست بن رہی ہو گی تو یہ الگ ساؤنڈ سے بتا دے گی۔ بس اسی زاویے پر رہیں اور ایک بہترین سیلفی بنا
لیں۔
فون پر سامنے کی جانب موجود کیمرے سے بھی یہ ایپلی کیشن سیلفی بنا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ سیلفی بنانے کے لیے اس میں ٹائمر کا آپشن بھی موجود ہے۔ اس کے ذریعے بنائی جانے والی تمام سیلفیز پر ایفیکٹس کے ذریعے زیادہ محنت نہیں کرنا پڑتی بلکہ یہ خود ہی ہر تصویر کو درست کرتی جاتی ہےجبکہ اگر تصویر میں چہرہ موجود نہ ہو یعنی کسی منظر کی تصویر تو یہ خود بخود کوئی فلٹر لگا کر اسے بھی خوبصورت بنا دیتی ہے۔
اگر آپ سیلفی کے معیار سے مطمئن نہ ہوں تو مزید نکھار بھی لایا جا سکتا ہے۔ تصویر میں نظر آنے والی جلد بہتر بنائی جا سکتی ہے اور تصویر کی 


روشنی وغیرہ بھی درست کی جا سکتی ہے۔
ونڈوز فون کے صارفین ’’لومیا سیلفی‘‘ ایپلی کیشن درج ذیل ربط سے مفت انسٹال کر سکتے ہیں:

Pesco

About Pesco

Author Description here.. Nulla sagittis convallis. Curabitur consequat. Quisque metus enim, venenatis fermentum, mollis in, porta et, nibh. Duis vulputate elit in elit. Mauris dictum libero id justo.