ایک اندازے کے مطابق دنیا کی 7 فیصد آبادی رنگوں کے اندھے پن کا شکار ہے۔ اس بیماری کے شکار افراد رنگوں میں تمیز نہیں کر پاتے۔ کئی رنگ انھیں صرف سیاہی مائل ہی دِکھائی دیتے ہیں۔ یعنی یہ افراد رنگوں کو بالکل مختلف انداز میں دیکھتے ہیں۔ایسے افراد کے لیے گوگل نے بہت ہی مفید ایکسٹینشن ’’کلر انہینسر‘‘ فراہم کررکھا ہے۔ کروم براؤزر میں اس کی انسٹالیشن کے بعد رنگوں کو اپنے حساب سے منتخب کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لے اس کی سیٹنگز میں آئیں یہاں موجود آپشنز کو دیکھیں۔ رنگوں کی تین لائنیں موجود ہیں، تینوں کو باری باری آزمائیں۔ ان رنگوں کو مدھم یا شوخ کرنے کے لیے اوپر کلر ایڈجسٹمنٹ کا آپشن موجود ہے۔ اس کے بعد نیچے موجود سلائیڈر کو دائیں بائیں کر کے اسے اس جگہ پر سیٹ کریں جہاں رنگ بالکل درست نظر آرہے ہوں۔