ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرا سے پہلے ہی بھارت کا بہت بڑا منصوبہ - Raaj Softwares

Sunday, December 13, 2015

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرا سے پہلے ہی بھارت کا بہت بڑا منصوبہ

   



آئندہ سال ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں روایتی حریف ملکوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مقابلے کی میزبانی ملنے پر بھارتی ریاست ہماچل پردیش کی ہماچل کرکٹ ایسوسی ایشن ( ایچ پی سی اے ) نے اس میچ میں دونوں پڑوسی ملکوں کے وزرائے اعظم نریندر مودی اور نواز شریف کو مدعو کرنے کا منصوبہ بنالیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی میزبانی میں آئندہ سال 8 مارچ سے 3 اپریل تک ہونے والے ٹوئنٹی -20 ورلڈ کپ کے دوران ہماچل پردیش دھرم شالہ اسٹیڈیم میں 9 مارچ سے 24 مارچ تک کچھ مقابلوں کی میزبانی کرے گا۔

دھرم شالہ میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان کے درمیان 19 مارچ کو جبکہ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان 18 مارچ کو مقابلے ہوں گے۔ ہماچل کرکٹ ایسوسی ایشن ( ایچ پی سی اے ) نے اس میچ میں دونوں پڑوسی ملکوں کے وزرائے اعظم نریندر مودی اور نواز شریف کو مدعو کرنے کا منصوبہ بنایا ہے

Pesco

About Pesco

Author Description here.. Nulla sagittis convallis. Curabitur consequat. Quisque metus enim, venenatis fermentum, mollis in, porta et, nibh. Duis vulputate elit in elit. Mauris dictum libero id justo.