جانیے ای میل ماسکنگ اور اس کے فوائد کیا ہیں - Raaj Softwares

Monday, August 17, 2015

جانیے ای میل ماسکنگ اور اس کے فوائد کیا ہیں

   


انٹرنیٹ گردی کرتے ہوئے اکثر ویب سائٹس ہم سے ای میل ایڈریس مانگتی ہیں۔ چاہے ہم کہیں کوئی تبصرہ کرنا چاہیں یا کچھ ڈاؤن لوڈ کرنا ہو ای میل ایڈریس طلب کر لیا جاتا ہے۔ اسی طرح کوئی برقی کتاب (PDF)ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے ای میل ایڈریس مانگا جاتا ہے تاکہ ڈاؤن لوڈ لنک ای میل کیا جا سکے۔ اس طرح صارفین سے ای میل ایڈریس بٹورنے کے بعد ویب سائٹس ای میل ایڈریس کا ڈیٹا بینک بنا لیتی ہیں تاکہ اپنی نئی مصنوعات کی تشہیر کے لیے لوگوں کو ای میل کر سکیں۔ اس کے نتیجے میں اسپیم ای میلز کی بھرمار لگ جاتی ہے۔ اس مصیبت سے بچنے کے لیے ای میل ماسکنگ کا طریقہ کار موجود ہے۔ جسے استعمال کرتے ہوئے اس صورت حال سے بچا جا سکتا ہے۔
ہر ویب سائٹ پر اپنا اہم ای میل ایڈریس دینا اسپیمز کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ اگرچہ ویب سائٹس سب جمع کیے گئے ای میل ایڈریس بیچتی نہیں ہیں لیکن دوسروں میں بانٹتی ضرور ہیں۔ جو ویب سائٹس ای میل ایڈریس کے ساتھ دیگر معلومات جمع کرتی ہیں وہ اکثر انھیں تشہیری ویب سائٹ کو بیچتی بھی ہیں۔ آخر آپ کو ایسے نیوزلیٹر بھی تو موصول ہوتے ہیں جن کو آپ نے سبسکرائب نہیں کرا رکھا ہوتا تو یہ سب کیسے ہو تا ہے؟
اگرچہ آج کل کے اسپیم فلٹر بہت طاقتور ہو چکے ہیں، وہ اسپیم ای میلز کو اِن باکس میں پہنچنے سے پہلے ہی ان کا گلا گھونٹ دیتے ہیں تاہم پھر بھی ای میل ماسکنگ وقت کی ضرورت ہے۔ ویسے تو عارضی ای میل ایڈریس بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ Clike Hare کے بارے میں ہم نے کمپیوٹنگ میگزین کے گزشتہ شمارے میں شائع کیا تھا جو کہ عارضی ای میل ایڈریس کے ساتھ ساتھ عارضی فون نمبر بھی فراہم کرتی ہے۔ لیکن اس سب کے باوجود آئیے آپ کو ای میل ماسکنگ کے بارے میں بتاتے ہیں۔
ای میل ماسکنگ کے لیے ’’ماسک می‘‘ سروس دستیاب ہے، اس کا ایکسٹینشن کروم اور فائرفوکس براؤزر میں درج ذیل ربط سے انسٹال کیا جا سکتا ہے:




اگر آپ اس آپشن کو استعمال کریں گے تو آپ کے اصل ای میل ایڈریس کی جگہ ایک نقلی ای میل ایڈریس ڈل جائے گا۔ لیکن اس ای میل ایڈریس پر آنے والی ای میل آپ کے اصل ای میل ایڈریس پر فارورڈ کر دی جائے گی۔ یہ نقلی ای میل ایڈریس بھی آپ کے اختیار میں ہوتا ہے کہ آپ اسے کتنے عرصے تک رکھنا چاہتے ہیں۔ اگر اسپیم ای میلز موصول ہونا شروع جائیں تو اس نقلی ای میل ایڈریس کو ڈیلیٹ کر کے اس سے چھٹکارہ پایا جا سکتا ہے۔


اس ایکسٹینشن کو استعمال کرنے کے لیے پہلے اس کی ویب سائٹ پر اکاؤنٹ ضرور بنا لیں۔ انسٹالیشن کے بعد اس میں آپ لاگ اِن ہو کر اپنے ماسک کیے گئے تمام ای میل ایڈریس دیکھ سکتے ہیں اور یہ بھی سیٹ کر سکتے ہیں کہ انھیں کس ای میل ایڈریس پر فارورڈ کیا جائے۔ یا اگر یہ عارضی ای میل ایڈریس ڈیلیٹ کرنے ہوں تو یہ بھی یہیں سے ممکن ہو گا۔

Pesco

About Pesco

Author Description here.. Nulla sagittis convallis. Curabitur consequat. Quisque metus enim, venenatis fermentum, mollis in, porta et, nibh. Duis vulputate elit in elit. Mauris dictum libero id justo.