آئی فون کے بیک اپ سے ضرورت کا ڈیٹا نکالیں - Raaj Softwares

Wednesday, August 19, 2015

آئی فون کے بیک اپ سے ضرورت کا ڈیٹا نکالیں

   



آئی فون کے کریش ہونے کے بعد اس کا ڈیٹا ضائع ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اس لیے اچھا ہے کہ اپنے آئی فون کو ہمیشہ آئی ٹیون کے ساتھ سنک رکھیں تاکہ سسٹم پر بیک اپ موجود رہے۔ آئی ٹیون کے بیک اپ سے آئی فون کو ری اسٹور کیا جا سکتا ہے۔ لیکن آئی ٹیون کے بیک اپ کو مکمل ہی ری اسٹور کرنا پڑتا ہے، ایسا ممکن نہیں ہوتا کہ صرف منتخب فائلز کو ری اسٹور کر لیا جائے۔
اس مسئلے کا حل ’’آئی ٹیونز بیک اپ ایکسٹریکٹر‘‘ کی صورت میں موجود ہے۔ اس مفت سافٹ ویئرکی مدد سے آئی ٹیون کے بیک اپ سے جو فائل چاہیں دیکھی اور نکالی جا سکتی ہے۔

اس پروگرام کو انسٹال کر کے چلائیں، یہ خود بخود آئی ٹیون کا بیک اپ ڈھونڈ کر آپ کے سامنے پیش کر دے گا۔جس میں سے آپ اپنی ضرورت کے تحت فائلز جیسے کہ کانٹیکٹس، ایس ایم ایس ، کال لاگز، تصاویر، وڈیوز، نوٹس اور وٹس ایپ وغیرہ نکال سکتے ہیں۔
’’آئی ٹیونز بیک اپ ایکسٹریکٹر‘‘ میں تمام فائلز کو ان کی کیٹیگری کے حساب سے دکھایا جاتا ہے تاکہ باآسانی جو فائلز ضرورت ہوں کو محفوظ کیا جا سکے۔
اس پروگرام کا مفت ورژن آئی ٹیونز کے اَن انکرپٹڈ بیک اپ کے ساتھ کام کرتا ہے جبکہ بیک اپ کے اِنکرپٹ ہونے کی صورت میں اس کا کمرشل ورژن درکار ہوتا ہے۔

Pesco

About Pesco

Author Description here.. Nulla sagittis convallis. Curabitur consequat. Quisque metus enim, venenatis fermentum, mollis in, porta et, nibh. Duis vulputate elit in elit. Mauris dictum libero id justo.