انسٹال پروگرامز کو ان کی تمام تر سیٹنگز کے ساتھ بیک اپ کریں - Raaj Softwares

Wednesday, August 19, 2015

انسٹال پروگرامز کو ان کی تمام تر سیٹنگز کے ساتھ بیک اپ کریں

   


کمپیوٹر کو اس کی اصل کارکردگی پر واپس لانے کا علاج ’’ونڈوز ری انسٹالیشن‘‘ سے بڑھ کر کوئی نہیں۔ لیکن ونڈوز کی ری انسٹالیشن سے اتنا ڈر نہیں لگتا جتنا اپنی ضرورت کے تمام پروگرامز کی انسٹالیشن سے لگتا ہے۔ اصل مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ ہم اپنے انسٹال پروگرامز کو اپنی ضرورت کے تحت سیٹ کر کے رکھتے ہیں۔ انھیں دوبارہ انسٹال کرنا اور ویسی ہی سیٹنگز دوبارہ انجام دینا کافی جان جوکھوں کا کام ہوتا ہے۔
کسی پروگرام کو اس کی تمام تر سیٹنگز کے ساتھ بیک اپ کرنے کے لیے ’’کلون ایپ‘‘ پروگرام پیش کیا گیا ہے۔ کلون ایپ کسی بھی انسٹال پروگرام کو اس کے پروفائل فولڈر، رجسٹری کنفگریشن اور ونڈوز پروگرام کے ساتھ بیک اپ کر دیتا ہے۔ یہ جن پروگرامز کو سپورٹ کرتا ہے اس کی لسٹ اس میں موجود ہے، تاہم کسی دوسرے پروگرام کو جو لسٹ میں موجود نہ ہو کو ’’کسٹم‘‘ کے آپشن سے شامل کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اس میں ایسی سہولت موجود نہیں کہ آپ کے کمپیوٹر میں انسٹال شدہ پروگرامز کو دکھائے۔
فرض کریں آپ ایک پروگرام کو اس کی تمام تر سیٹنگز کے ساتھ کسی دوسرے پی سی پر بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس سافٹ ویئر کے ذریعے اس کا بیک اپ لیں اور پھر یہ سافٹ ویئر دوسرے کمپیوٹر پر انسٹال کر کے اس بیک اپ کو ری اسٹور کر لیں، وہاں بھی یہ پروگرام بالکل ویسی ہی سیٹنگز کے ساتھ سامنے آجائے گا۔
اس کے ذریعے کسی بھی پروگرام کو بیک اپ کرنے کے سے پہلے ’’آپشنز‘‘ کا مینو ضرور ملاحظہ کر لیں۔ اس کے علاوہ اس کے بارے میں مزید تفصیلات بھی ضرور پڑھیں۔

Pesco

About Pesco

Author Description here.. Nulla sagittis convallis. Curabitur consequat. Quisque metus enim, venenatis fermentum, mollis in, porta et, nibh. Duis vulputate elit in elit. Mauris dictum libero id justo.